کیا مسیحی جوے کے کھیلوں میں شرط لگانے اور اُن میں حصہ لے سکتے ہیں؟
شرط لگانا اور جوا کھیلنا تب غیراِخلاقی و خطرناک عمل بن جاتا ہے جب جوا کھیلنے والا شخص اپنا مکمل روزگار خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ یہ اور بھی بدتر ہو جاتا ہے جب وہ دوسروں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو اُس کی ذمہ داری میں ہوں۔ اِخلاقی طور پر بات کرتے ہوئے، ایسے جوے کے کھیل میں بڑی قیمت کی شرط لگانا جہاں دوسری طرف لوگ زندگی کی اہم ضروریات سے محروم ہوں ایک اِنتہائی مشکوک عمل ہے۔ مزید یہ کہ شرط لگانا اور جوا کھیلنا ایک عادت بن سکتی ہے جو لوگوں کو غلامی کا شکار کر سکتی ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!