روٹی کھانے کے بعد کی دُعا اَے خُدا قادرِ مطلق! تیری نعمتوں کے لئے ہم تیرا شکر کرتے ہیں۔ تُو جو ہمیشہ جیتا اور سلطنت کرتا ہے۔ آمین!
روٹی کھانے کے بعد کی دُعا
روٹی کھانے کے بعد کی دُعا اَے خُدا قادرِ مطلق! تیری نعمتوں کے لئے ہم تیرا شکر کرتے ہیں۔ تُو جو ہمیشہ جیتا اور سلطنت کرتا ہے۔ آمین!
یسوع الہٰی اُستاد سے دُعا اَے یسوع اُستاد! میرے اِیمان کو بڑھائے اور میرے ذہن کو پاک کریں۔ اَے یسوع اُستاد! کلیسیا کے ہر بشر کو اپنی درگاہ میں لیں۔ اَے یسوع اُستاد! مُجھے بُرے اور فضول خیالات کے اندھیرے سے بچائیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو میرے اور خُدا باپ کے درمیان میں ہیں… Continue reading یسوع الہٰی اُستاد سے دُعا
فرشتے کا سلام سلام اَے مریم، پُر فضل! خُداوند تیرے ساتھ ہے۔ تو عورتوں میں مبارک ہے اور مبارک ہے تیرے پیٹ کا پھل یسوع۔ اَے مقدسہ مریم خُدا کی ماں! ہم گنہگاروں کے واسطے دُعا کر۔ اَب اور ہماری موت کے وقت۔ آمین!
صُبح کی دُعا اَے خُداوند! مُجھ میں انقصاری کا جذبہ پیدا کر جو کہ میرے رہن سہن سے ظاہر ہو۔ میری آنکھوں کی حفاظت اور میری رُوح پر پہرا لگا کہ کوئی ایسی چیز اندر داخل نہ ہو پائے جس سے میرے دِل کا آئینہ دُھندلا ہو بلکہ میرے دِل سے ہمیشہ یسوع کی پاکیزگی… Continue reading صُبح کی دُعا
شام کی دعا باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام میں۔ آمین! اَے میرے خُدا! مَیں اِیمان رکھتا / رکھتی ہوں کہ تُو یہاں حاضر و ناظر ہے۔ مَیں تجھے سجدہ اور اپنے سارے دل سے پیار کرتا / کرتی ہوں۔ مَیں تیرا شکر کرتا / کرتی ہوں اُن تمام نعمتوں کے لئے جو… Continue reading شام کی دعا
سات ساکرامینٹ ( تدفین ) 1۔ بپتسمہ۔ 2۔ استحکام۔ 3۔ پاک یوخرست۔ 4۔ اعتراف۔ 5۔ بیماروں کی پاک مالش۔ 6۔ پاک خدمت۔ 7۔ نکاح۔
رُوحُ القُدس سے دُعا اَے رُوحُ القُدس آ۔ اپنے ایمانداروں کے دلوں کو بھر دے اور اُن میں اپنی محبت کی آگ بھڑکا۔ اپنا رُوح بھیج اور وہ پیدا ہو جائیں گے، اور تُو رُوئے زمین کو نیا کرے گا۔ اَے خُدا جس نے اپنے ایمانداروں کے دلوں کو رُوحُ القُدس کی روشنی سے تعلیم… Continue reading رُوحُ القُدس سے دُعا
رسولوں کا عقیدہ مَیں اِیمان رکھتا / رکھتی ہوں خُدا قادرِ مطلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق ہے، اور یسوع مسیح پر جو اُس کے اکلوتے بیٹے اور ہمارے خُداوند ہیں۔ وہ رُوحُ القُدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑے۔ کنواری مریم سے پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے پنطُس پِیلاطُس کے عہد میں… Continue reading رسولوں کا عقیدہ
توبہ کا عمل اَے میرے خُدا! مَیں اپنے سارے دل سے پشیمان ہوں کہ مَیں نے تیری بے حد نیکی اور بزرگی کے خلاف گناہ کیا ہے۔ مَیں اپنے سب گناہوں سے نفرت کرتا / کرتی ہوں کیونکہ وہ تجھے ناخوش کرتے ہیں۔ اَے میرے خُدا! تو جو سب پیار کے لائق ہے اور، مَیں… Continue reading توبہ کا عمل
پیار کا عمل اَے میرے خُدا! مَیں تجھے اپنے سارے دل و جان سے اور سب چیزوں سے زیادہ پیار کرتا / کرتی ہوں کیونکہ تُو بے حد مہربان اور کامل ہے۔ اور تیرے پیار کی خاطر مَیں اپنے پڑوسی کو اپنی مانند پیار کرتا / کرتی ہوں۔ اِسی پیار میں مَیں جینا اور مرنا… Continue reading پیار کا عمل