زبور 64- اِیزارِسانوں کی سزا

1۔ اَے خُدا! میری فریاد کی آواز سُن لے۔ میری جان کو دُشمن کے خَوف سے بچائے رکھ۔ 2۔ شرِیروں کے خُفیہ مشوَرہ سے اور بدکرداروں کے ہنگامہ سے مُجھے چُھپا لے 3۔ جِنہوں نے اپنی زُبان تلوار کی طرح تیز کی اور تلخ باتوں کے تِیروں کا نشانہ لِیا ہے 4۔ تاکہ اُن کو… Continue reading زبور 64- اِیزارِسانوں کی سزا

زبور 63- اِشتِیاق خُدا

1۔ اَے خُدا! تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں دِل سے تیرا طالِب ہُوں گا۔ خُشک اور پِیاسی زمِین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پِیاسی اور میرا جِسم تیرا مُشتاق ہے۔ 2۔ اِس طرح مَیں نے مَقدِس میں تُجھ پر نِگاہ کی تاکہ تیری قُدرت اور حشمت کو دیکُھوں 3۔ کیونکہ تیری شفقت زِندگی… Continue reading زبور 63- اِشتِیاق خُدا

زبور 62- فقط خُدا پر توکُل

1۔ میری جان کو خُدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اُسی سے ہے۔ 2۔ وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے زِیادہ جُنبِش نہ ہوگی۔ 3۔ تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہو گے جو جُھکی ہُوئی دِیوار اور ہِلتی باڑ کی مانِند ہے تاکہ… Continue reading زبور 62- فقط خُدا پر توکُل

زبور 61- مُحافظت کے لئے درخواست

1۔ اَے خُدا میری فریاد سُن! میری دُعا پر توجُّہ کر۔ 2۔ مَیں اپنی افسُردہ دِلی میں زمِین کی اِنتہا سے تُجھے پُکارُوں گا۔ تُو مُجھے اُس چٹان پر لے چل جو مُجھ سے اُونچی ہے 3۔ کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہے اور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔ 4۔ مَیں ہمیشہ تیرے… Continue reading زبور 61- مُحافظت کے لئے درخواست

زبور 60- رہائی کے لئے اِلتجا

1۔ اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔ تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔ 2۔ تُو نے زمِین کو لرزا دِیا۔ تُو نے اُسے پھاڑ ڈالا ہے۔ اُس کے رخنے بند کر دے کیونکہ وہ لرزاں ہے۔ 3۔ تُو نے اپنے لوگوں کو سختِیاں دِکھائیں۔ تُو… Continue reading زبور 60- رہائی کے لئے اِلتجا

زبور 59- سلامتی کے لئے اِلتجا

1۔ اَے میرے خُدا! مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑا۔ مُجھے میرے خِلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔ 2۔ مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔ 3۔ کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔ اَے خُداوند! میری خطا یا میرے گُناہ کے بغیر زبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔… Continue reading زبور 59- سلامتی کے لئے اِلتجا

زبور 58- شریروں کے لئے خُدا سے اِلتجا

1۔ اَے بزُرگو! کیا تُم درحِقیقت راست گوئی کرتے ہو؟ اَے بنی آدم! کیا تُم ٹھِیک عدالت کرتے ہو؟ 2۔ بلکہ تُم تو دِل ہی دِل میں شرارت کرتے ہو اور زمِین پر اپنے ہاتھوں سے ظُلم پَیمائی کرتے ہو۔ 3۔ شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں۔ وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ… Continue reading زبور 58- شریروں کے لئے خُدا سے اِلتجا

زبور 57- رِہائی کے لئے پُرتوکُل دُعا

1۔ مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُزر نہ جائیں۔ 2۔ مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔ خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔ 3۔ وہ میری نجات… Continue reading زبور 57- رِہائی کے لئے پُرتوکُل دُعا

زبور 56- خُدا پر توکّل کی دُعا

1۔ اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔ وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔ 2۔ میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیں کیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔ 3۔ جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔… Continue reading زبور 56- خُدا پر توکّل کی دُعا

زبور 55- پریشان آدمی کی دُعا

1۔ اَے خُدا! میری دُعا پر کان لگا اور میری مِنّت سے مُنہ نہ پھیر۔ 2۔ میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھے جواب دے۔ مَیں غم سے بےقرار ہو کر کراہتا ہُوں۔ 3۔ دُشمن کے آوازہ سے اور شرِیر کے ظُلم کے باعِث کیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتے اور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔… Continue reading زبور 55- پریشان آدمی کی دُعا