زبور 130- مُعافی کے لئے دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔ 2۔ اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔ میری اِلتجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔ 3۔ اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟ 4۔ پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے تاکہ… Continue reading زبور 130- مُعافی کے لئے دُعا

زبور 129- دُشمنوں کی شِکسَت کے لئے دُعا

1۔ اِسرائیؔل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔ 2۔ ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا تَو بھی وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔ 3۔ ہلواہوں نے میری پِیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھارِیاں بنائِیں۔ 4۔ خُداوند صادِق ہے۔ اُس… Continue reading زبور 129- دُشمنوں کی شِکسَت کے لئے دُعا

زبور 128- خُداوند کی فرمابرداری کا اجر

1۔ مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔ 2۔ تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادت مند ہوگا۔ 3۔ تیری بِیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانِند ہوگی اور تیری اَولاد تیرے دسترخوان پر زَیتُون کے پَودوں کی مانِند۔ 4۔… Continue reading زبور 128- خُداوند کی فرمابرداری کا اجر

زبور 127- ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے

1۔ اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی محِنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ 2۔ تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہے کیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دے… Continue reading زبور 127- ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے

زبور 126- شادمانی کا گیت

1۔ جب خُداوند صِیُّوؔن کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔ 2۔ اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔ تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔ 3۔ خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے… Continue reading زبور 126- شادمانی کا گیت

زبور 125- خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت

1۔ جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّوؔن کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔ 2۔ جَیسے یروشلؔیِم پہاڑوں سے گھِرا ہے وَیسے ہی اب سے ابد تک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔ 3۔ کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی میِراث پر قائِم نہ ہوگا تاکہ صادِق بدکاری کی… Continue reading زبور 125- خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت

زبور 124- خُدا اپنے لوگوں کی پناہ ہے

1۔ اب اِسرائیؔل یُوں کہے۔ اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔ 2۔ اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خِلاف اُٹھے 3۔ تو جب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا تھا وہ ہم کو جِیتا ہی نِگل جاتے۔ 4۔ اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتا اور سَیلاب ہماری جان پر… Continue reading زبور 124- خُدا اپنے لوگوں کی پناہ ہے

زبور 123- رحم کے لئے مُناجات

1۔ تُو جو آسمان پر تخت نشِین ہے مَیں اپنی آنکھیں تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔ 2۔ دیکھ جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اپنے آقا کے ہاتھ کی طرف اور لَونڈی کی آنکھیں اپنی بی بی کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں اُسی طرح ہماری آنکھیں خُداوند اپنے خُدا کی طرف لگی ہیں جب تک… Continue reading زبور 123- رحم کے لئے مُناجات

زبور 122- یُروشلیم کی تعریف اور توصیف

1۔ مَیں خُوش ہُؤا جب وہ مُجھ سے کہنے لگے آؤ خُداوند کے گھر چلیں۔ 2۔ اَے یروشلیِؔم! ہمارے قدم تیرے پھاٹکوں کے اندر ہیں۔ 3۔ اَے یروشلیِؔم! تُو اَیسے شہر کی مانِند ہے جو گُنجان بنا ہو۔ 4۔ جہاں قبِیلے یعنی خُداوند کے قبِیلے اِسرائیؔل کی شہادت کے لِئے خُداوند کے نام کا شُکر… Continue reading زبور 122- یُروشلیم کی تعریف اور توصیف

زبور 121- خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے

1۔ مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ 2۔ میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ 3۔ وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔ تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔ 4۔ دیکھ! اِسرائیؔل کا مُحافِظ نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔ 5۔ خُداوند… Continue reading زبور 121- خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے