زبور 31- خُدا پر توکل کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔ اپنی صداقت کی خاطِر مُجھے رہائی دے۔ 2۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جلد مُجھے چُھڑا۔ تُو میرے لِئے مضبُوط چٹان میرے بچانے کو پناہ گاہ ہو۔ 3۔ کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔ اِس لِئے اپنے نام… Continue reading زبور 31- خُدا پر توکل کی دُعا

زبور 30 – شکرگزاری کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے سرفراز کِیا ہے اور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے نہ دِیا۔ 2۔ اَے خُداوند میرے خُدا! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی اور تُو نے مُجھے شِفا بخشی۔ 3۔ اَے خُداوند! تُو میری جان کو پاتال سے نِکال لایا ہے۔ تُو… Continue reading زبور 30 – شکرگزاری کی دُعا

زبور 29- طوفان میں خُداوند کی آواز

1۔ اَے فرِشتگان خُداوند کی۔ خُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔ 2۔ خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔ 3۔ خُداوند کی آواز بادلوں پر ہے۔ خُدایِ ذُوالجلال گرجتا ہے۔ خُداوند دلدار بادلوں پر ہے۔ 4۔ خُداوند کی آواز میں قدرت… Continue reading زبور 29- طوفان میں خُداوند کی آواز

زبور 28- مدد کے لئے التجا

1۔ اَے خُداوند! مَیں تُجھ ہی کو پُکارُوں گا۔ اَے میری چٹان! تُو میری طرف سے کان بند نہ کر۔ اَیسا نہ ہو کہ اگر تُو میری طرف سے خاموش رہے تو مَیں اُن کی مانِند بن جاؤُں جو پاتال میں جاتے ہیں۔ 2۔ جب مَیں تُجھ سے فریاد کرُوں اور اپنے ہاتھ تیری مُقدّس… Continue reading زبور 28- مدد کے لئے التجا

زبور 27- حمد و ستائش کی دُعا

1۔ خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے کِس کی دہشت؟ خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس کی ہَیبت؟ 2۔ جب شریر یعنی میرے مُخالِف اور میرے دُشمن میرا گوشت کھانے کو مُجھ پر چڑھ آئے تو وہ ٹھوکر کھا کر گِر پڑے۔ 3۔ خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو میرا… Continue reading زبور 27- حمد و ستائش کی دُعا

زبور 26- راست آدمی کی دُعا

1۔ اَے خُداوند میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتا رہا ہُوں اور مَیں نے خُداوند پر بے لغزِش توکُّل کِیا ہے۔ 2۔ اَے خُداوند! مُجھے جانچ اور آزما۔ میرے دِل و دِماغ کو پرکھ۔ 3۔ کیونکہ تیری شفقت میری آنکھوں کے سامنے ہے اور مَیں تیری سچّائی کی راہ پر چلتا رہا ہُوں۔… Continue reading زبور 26- راست آدمی کی دُعا

زبور 25- رہنمائی اور محافظت کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔ 2۔ اَے میرے خُدا! مَیں نے تُجھ پر توکُّل کِیا ہے۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ میرے دُشمن مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔ 3۔ بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہوگا۔ پر جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں… Continue reading زبور 25- رہنمائی اور محافظت کی دُعا

زبور 24- عظیم بادشاہ

1۔ زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔ 2۔ کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھّی اور سَیلابوں پر اُسے قائِم کِیا۔ 3۔ خُداوند کے پہاڑ پر کَون چڑھے گا اور اُس کے مُقدّس مقام پر کَون کھڑا ہوگا؟ 4۔ وُہی جِس کے ہاتھ صاف… Continue reading زبور 24- عظیم بادشاہ

زبور 23- خُداوند میرا چَوپان ہے

1۔ خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہوگی۔ 2۔ وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ 3۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔ 4۔ بلکہ خواہ مَوت کے سایہ… Continue reading زبور 23- خُداوند میرا چَوپان ہے

زبور 22- جان کنی میں پکار اور ستائش کا گیت

1۔ اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور رہتا ہے؟ 2۔ اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔ 3۔ لیکن تُو قُدُّوس ہے۔ تُو جو… Continue reading زبور 22- جان کنی میں پکار اور ستائش کا گیت