زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

1۔ جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ 2۔ میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟ 3۔ میرے آنسُو دِن رات میری خُوراک ہیں۔ جِس حال کہ وہ مُجھ سے برابر کہتے… Continue reading زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

زبور 41- بیماری میں فریاد

1۔ مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔ 2۔ خُداوند اُسے محفُوظ اور جِیتا رکھّے گا اور وہ زمِین پر مُبارک ہوگا۔ تُو اُسے اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر نہ چھوڑ۔ 3۔ خُداوند اُسے بِیماری کے بِستر پر سنبھالے گا۔ تُو اُس کی بِیماری میں… Continue reading زبور 41- بیماری میں فریاد

زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِئے رہُوں گا۔ 2۔ مَیں گُونگا بن کر خاموش رہا اور نیکی کی طرف سے بھی خاموشی اِختیار کی اور میرا غم بڑھ گیا۔ 3۔ میرا… Continue reading زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

1۔ اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دے اور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ کر۔ 2۔ کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیں اور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ 3۔ تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔ 4۔… Continue reading زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

زبور 37- بدکرداروں اور نیکوکاروں کا انجام

1۔ تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر 2۔ کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گے اور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔ 3۔ خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔ 4۔… Continue reading زبور 37- بدکرداروں اور نیکوکاروں کا انجام

زبور 36- اِنسان کی بدخصلتی اور خُدا کی شفقت

1۔ شرِیر کی بدی سے میرے دِل میں خیال آتا ہے کہ خُدا کا خَوف اُس کے پیشِ نظر نہیں۔ 2۔ کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے تسلّی دیتا ہے کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہوگی نہ مکُروہ سمجھی جائے گی۔ 3۔ اُس کے مُنہ میں بدی اور… Continue reading زبور 36- اِنسان کی بدخصلتی اور خُدا کی شفقت

زبور 35- مدد کے لِئے اِلتجا

1۔ اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔ 2۔ ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔ 3۔ بھالا بھی نِکال اور میرا پِیچھا کرنے والوں کا راستہ بند کر دے۔ میری جان سے کہہ مَیں تیری نجات ہُوں۔… Continue reading زبور 35- مدد کے لِئے اِلتجا

زبور 34- خُدا کی شفقت کے لِئے اُس کی حمد و ثنا

1۔ مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔ 2۔ میری رُوح خُداوند پر فخر کرے گی۔ حلِیم یہ سُن کر خُوش ہوں گے۔ 3۔ میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔ ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔ 4۔ مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔… Continue reading زبور 34- خُدا کی شفقت کے لِئے اُس کی حمد و ثنا

زبور 33- خُداوند کی ستایش کا گیت

1۔ اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔ 2۔ سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔ 3۔ اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ بُلند آواز کے ساتھ اچّھی طرح بجاؤ 4۔ کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے اور اُس… Continue reading زبور 33- خُداوند کی ستایش کا گیت

زبور 32- گناہ کا اِقرار اور مُعافی

1۔ مُبارک ہے وہ جِس کی خطا بخشی گئی اور جِس کا گُناہ ڈھانکا گیا۔ 2۔ مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی بدکاری کو خُداوند حِساب میں نہیں لاتا اور جِس کے دِل میں مکر نہیں۔ 3۔ جب مَیں خاموش رہا تو دِن بھر کے کراہنے سے میری ہڈِّیاں گُھل گئِیں۔ 4۔ کیونکہ تیرا ہاتھ… Continue reading زبور 32- گناہ کا اِقرار اور مُعافی