زبور 46- خُدا ہمارے ساتھ ہے

1۔ خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ 2۔ اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دِئے جائیں۔ 3۔ خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ) 4۔ ایک اَیسا دریا… Continue reading زبور 46- خُدا ہمارے ساتھ ہے

زبور 45- شاہی شادی کا نغمہ

1۔ میرے دِل میں ایک نفِیس مضمُون جوش مار رہا ہے۔ مَیں وُہی مضامِین سناؤُں گا جو مَیں نے بادشاہ کے حق میں قلم بند کِئے ہیں۔ میری زُبان ماہِر کاتب کا قلم ہے۔ 2۔ تُو بنی آدم میں سب سے حسیِن ہے۔ تیرے ہونٹوں میں لطافت بھری ہے۔ اِس لِئے خُدا نے تُجھے ہمیشہ… Continue reading زبور 45- شاہی شادی کا نغمہ

زبور 44- مُحافظت کے لئے دُعا

زبور 44- مُحافظت کے لئے دُعا 1۔ اَے خُدا! ہم نے اپنے کانوں سے سُنا۔ ہمارے باپ دادا نے ہم سے بیان کِیا کہ تُو نے اُن کے دِنوں میں قدِیم زمانہ میں کیا کیا کام کِئے۔ 2۔ تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکال دِیا اور اِن کو بسایا۔ تُو نے اُمّتوں کو… Continue reading زبور 44- مُحافظت کے لئے دُعا

زبور 43- جِلاوطنی میں خُدا کی تمنّا

1۔ اَے خُدا میرا اِنصاف کر اور بے دِین قَوم کے مُقابلہ میں میری وکالت کر اور دغاباز اور بے اِنصاف آدمی سے مُجھے چُھڑا۔ 2۔ کیونکہ تُو ہی میری قُوّت کا خُدا ہے۔ تُو نے کیوں مُجھے ترک کر دِیا؟ مَیں دُشمن کے ظُلم کے سبب سے کیوں ماتم کرتا پِھرتا ہُوں؟ 3۔ اپنے… Continue reading زبور 43- جِلاوطنی میں خُدا کی تمنّا

زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

1۔ جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ 2۔ میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟ 3۔ میرے آنسُو دِن رات میری خُوراک ہیں۔ جِس حال کہ وہ مُجھ سے برابر کہتے… Continue reading زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

زبور 41- بیماری میں فریاد

1۔ مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔ 2۔ خُداوند اُسے محفُوظ اور جِیتا رکھّے گا اور وہ زمِین پر مُبارک ہوگا۔ تُو اُسے اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر نہ چھوڑ۔ 3۔ خُداوند اُسے بِیماری کے بِستر پر سنبھالے گا۔ تُو اُس کی بِیماری میں… Continue reading زبور 41- بیماری میں فریاد

زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ 2۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی 3۔ اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت… Continue reading زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِئے رہُوں گا۔ 2۔ مَیں گُونگا بن کر خاموش رہا اور نیکی کی طرف سے بھی خاموشی اِختیار کی اور میرا غم بڑھ گیا۔ 3۔ میرا… Continue reading زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

1۔ اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دے اور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ کر۔ 2۔ کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیں اور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ 3۔ تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔ 4۔… Continue reading زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

زبور 36- اِنسان کی بدخصلتی اور خُدا کی شفقت

1۔ شرِیر کی بدی سے میرے دِل میں خیال آتا ہے کہ خُدا کا خَوف اُس کے پیشِ نظر نہیں۔ 2۔ کیونکہ وہ اپنے آپ کو اپنی نظر میں اِس خیال سے تسلّی دیتا ہے کہ اُس کی بدی نہ تو فاش ہوگی نہ مکُروہ سمجھی جائے گی۔ 3۔ اُس کے مُنہ میں بدی اور… Continue reading زبور 36- اِنسان کی بدخصلتی اور خُدا کی شفقت