September 13, 2024

اردو

زبور 104- خالِق کی حمدوثنا

1۔ اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔ اَے خُداوند میرے خُدا! تُو نِہایت بزُرگ ہے۔ تُو حشمت اور جلال سے مُلبّس ہے۔ 2۔ تُو نُور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو سائبان کی طرح تانتا ہے۔ 3۔ تُو اپنے بالا خانوں کے شہتیِر پانی پر ٹِکاتا ہے۔ تُو بادلوں کو… Continue reading زبور 104- خالِق کی حمدوثنا

زبور 73- خُدا کا عدل و انصاف

1۔ بیشک خُدا اِسرائیؔل پر یعنی پاک دِلوں پر مہربان ہے۔ 2۔ لیکن میرے پاؤں تو پِھسلنے کو تھے۔ میرے قدم قریباً لغزِش کھا چُکے تھے۔ 3۔ کیونکہ جب مَیں شرِیروں کی اِقبال مندی دیکھتا تو مغرُوروں پر حسد کرتا تھا۔ 4۔ اِس لِئے کہ اُن کی مَوت میں جان کنی نہیں بلکہ اُن کی… Continue reading زبور 73- خُدا کا عدل و انصاف

زبور 71- عُمر رسیدہ آدمی کی دُعا

1۔ اَے خُداوند تُو ہی میری پناہ ہے۔ مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔ 2۔ اپنی صداقت میں مُجھے رہائی دے اور چُھڑا۔ میری طرف کان لگا اور مُجھے بچا لے۔ 3۔ تُو میرے لِئے سکُونت کی چٹان ہو جہاں مَیں برابر جا سکُوں۔ تُو نے میرے بچانے کا حُکم دے دیا ہے کیونکہ میری… Continue reading زبور 71- عُمر رسیدہ آدمی کی دُعا

زبور 54- دشمنوں سے حفاظت کی مناجات

1۔ اَے خُدا! اپنے نام کے وسِیلہ سے مُجھے بچا اور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر۔ 2۔ اَے خُدا! میری دُعا سُن لے۔ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا۔ 3۔ کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں۔ اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں… Continue reading زبور 54- دشمنوں سے حفاظت کی مناجات

زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِئے رہُوں گا۔ 2۔ مَیں گُونگا بن کر خاموش رہا اور نیکی کی طرف سے بھی خاموشی اِختیار کی اور میرا غم بڑھ گیا۔ 3۔ میرا… Continue reading زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا