July 27, 2024

English Spanish اردو

توبہ کا وقت

تُوبہ کا وقت - مسیح یسوع میں پاک ہونا - گناہوں سے بھری زندگی - خدا سے معافی

توبہ کا وقت

خُدا قادر مطلق ہے. وہ سب کچھ جاننے والا خُدا ہے اور وہی جانتا ہے کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے. اُس نے کبھی سخت فیصلہ نہیں کِیا اور نہ ہی کبھی سخت حکم دیا. خُدا ہمیشہ درست ہے اسی وجہ سے وہ انسانوں کے گناہوں کی معافی کے لیے درست حکم دیتا ہے۔

لوقا 13 باب 3 آیت: “خُداوند یسوع مسیح نے اُن سے کہا کہ اگر تم توبہ نہ کرو گے تو ہلاک ہو جاؤ گے”۔

اعمال 17 باب 30 آیت: “خُدا سب آدمیوں کو ہر جگہ حکم دیتا ہے کہ توبہ کریں”۔

خُدا کے الفاظ یہ بتاتے ہیں کہ فطری طور پر ہم سب گنہگار ہیں۔

رومیوں 3 باب 23 آیت: “ہم توبہ کے ذریعے اپنے گناہوں سے نجات پا سکتے ہیں اور نجات حاصل کرنے کے لئے خُداوند کی طرف رخ کریں”۔

عبرانیوں 7 باب 25 آیت: “اس لیے جو اس کے وسیلہ سے خُدا کے پاس آتے ہیں وہ اُسے پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ اُن کی شفاعات کے لیے ہمیشہ زندہ ہے”۔

بعض اوقات لوگوں کو یہ ڈر رہتا ہے کہ انہوں نے کچھ گناہ ایسے کیے ہیں جو کبھی معاف نہیں ہو سکتے اور کچھ گناہ ایسے ہیں جن سے ہم توبہ نہیں کر سکتے. لیکن اگر ہم مکمل طور پر اپنے گناہوں سے پھریں اور انجیل کے مطابق یسوع کے پاس نجات کے لئے آئیں تو وہ اس قابل ہے کہ وہ ہمیں مکمل طور پر نجات دے سکے۔

بعض اوقات لوگ انجیل کی پیروی صرف نجات کے لئے کرتے ہیں لیکن اب تک اُن کے ضمیر اُن کو پریشان کرتے ہیں کیونکہ اُن کو ابھی بھی اس بات کا خوف ہے کہ وہ انجیل کی پیروی کرنے کے باوجود سزا پائیں گے. یہ بات سچ ہے کہ کچھ گناہوں کے ایسے نتائج نکلتے ہیں جو ہماری زندگی کو برباد کر دیتے ہیں اور ہمیں ہمیشہ یہ افسوس رہتا ہے کہ ہم نے یہ گناہ کیوں کیے، لیکن اگر ایک بار گناہ معاف ہو جائیں تو ہم مکمل طور پر محفوظ ہو جاتے ہیں۔

رومیوں 8 باب: “پس اب جو مسیح یسوع میں ہیں ان پر سزا کا حکم نہیں”۔

آپ کو اور مجھے خُدا کے ذریعے نجات کی ضرورت ہے دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں گناہوں سے نہیں بچا سکتی صرف اس کی طاقت ہم تمام لوگوں کو ہمارے گناہوں کے ابدی نتائج سے بچا سکتی ہے. اس کے لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پہلے تُوبہ کریں اور اپنے آپ کو خُداوند کے تابع کریں. آمین

RELATED ARTICLES