اَے میرے خُدا! مَیں اپنے سارے دل سے پشیمان ہوں کہ مَیں نے تیری بے حد نیکی اور بزرگی کے خلاف گناہ کیا ہے۔ مَیں اپنے سب گناہوں سے نفرت کرتا / کرتی ہوں کیونکہ وہ تجھے ناخوش کرتے ہیں۔ اَے میرے خُدا! تو جو سب پیار کے لائق ہے اور، مَیں مضبوطی سے ارادہ کرتا / کرتی ہوں کہ تیرے پاک فضل کی مدد سے پھر ہرگز تجھے ناراض نہیں کروں گا / گی اور گناہوں کی راہ سے کنارہ کروں گا / گی۔ آمین!