November 23, 2024

اردو

صلیب کے مقامات کون سے ہیں؟

صلیب کے مقامات کون سے ہیں؟ - کلیسیا میں ایک قدیم عقیدت - چالیس روزے اور مقدس ہفتے

صلیب کے مقامات کون سے ہیں؟

صلیب کے چودہ مقامات پر دُعا اور خاموشی میں وقت گزارنے کے ذریعے مسیح کی صلیب کے راستے پر اُن کی پیروی کرنا کلیسیا میں ایک قدیم عقیدت ہے۔ جس پر چالیس روزے اور مقدس ہفتے میں خاص طور پر عمل کیا جاتا ہے۔

صلیب کے چودہ مقامات مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ یسوع مسیح پر موت کا فتویٰ دیا جاتا ہے۔

2۔ یسوع مسیح اپنی صلیب اُٹھاتے ہیں۔

3۔ یسوع مسیح پہلی دفعہ گرتے ہیں۔

4۔ یسوع مسیح اپنی ماں سے ملتے ہیں۔

5۔ شمعون قرینی یسوع مسیح کو صلیب اُٹھانے میں سہارا دیتا ہے۔

6۔ ویرونیکا یسوع مسیح کا مُنہ پونچھتی ہے۔

7۔ یسوع مسیح دوسری دفعہ گرتے ہیں۔

8۔ یسوع مسیح یروشلیم کی عورتوں کو تسلی دیتے ہیں۔

9۔ یسوع مسیح تیسری دفعہ گرتے ہیں۔

10۔ یسوع مسیح کے کپڑے اُتارے جاتے ہیں۔

11۔ یسوع مسیح صلیب پر کیلوں سے جڑے جاتے ہیں۔

12۔ یسوع مسیح صلیب پر مرتے ہیں۔

13۔ یسوع مسیح کی لاش ماں کی گود میں رکھی گئی۔

14۔ یسوع مسیح کی لاش قبر میں رکھی گئی۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES