January 15, 2025

اردو

کیا چیز ایک شخص کو توبہ کے لئے تیار کرتی ہے؟

کیا چیز ایک شخص کو توبہ کے لئے تیار کرتی ہے؟ - اندرونی احساس - بدلنے کا عظم

کیا چیز ایک شخص کو توبہ کے لئے تیار کرتی ہے؟

ایک شخص کا گناہ کے حوالے سے اندرونی احساس اُس شخص کے اندر خود کو اچھا بنانے کی خواہش پیدا کرتا ہے، اِسے توبہ کہتے ہیں۔ ہم توبہ تک تب پہنچتے ہیں جب ہم خُدا کی مُحبت اور اپنے گناہ کے درمیان تضاد دیکھتے ہیں۔ تب ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے افسوس سے بھر جاتے ہیں، پھِر ہم خُدا کی مدد کی اُمید میں اپنی زندگی اور جگہ بدلنے کا عظم کرتے ہیں۔ اکثر گناہ کی حقیقت کو دبا دیا جاتا ہے۔ کُچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ گناہ کے احساس کو محض نفسیاتی طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ لیکن حقیقی گناہ کا احساس ضروری ہے۔

یہ ایک گاڑی چلانے جیسا ہے: جب رفتار ماپنے کا آلہ یہ اشارہ کرتا ہے کہ رفتار کی حد تجاوز کر گئی ہے تو اِس کے لئے رفتار ماپنے کا آلہ ذمہ دار نہیں ہوتا بلکہ گاڑی چلانے والا ہوتا ہے۔ جتنا ہم خُدا کے قریب آتے ہیں جو کہ مکمل روشنی ہے اُتنی ہی ہماری اندھیری زندگی روشنی میں بھی آتی ہے۔ پھِر بھی خُدا وہ روشنی نہیں ہے جو جلاتی ہے بلکہ خُدا وہ روشنی ہے جو شفا دیتی ہے۔ اِسی لئے توبہ ہمیں اُس روشنی کی طرف لاتی ہے جس میں ہم مکمل طور پر شفا پاتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES