September 20, 2024

اردو

بپتسمہ کیا ہے؟

بپتسمہ کیا ہے؟ - بپتسمہ کے حوالے سے پیغام - گناہ کی قوت سے آزادی کا ذریعہ

بپتسمہ کیا ہے؟

بپتسمہ موت کی بادشاہی سے نکال کر زندگی میں لاتا ہے، وہ کلیسیا کا دروازہ ہے اور خُدا کے ساتھ ہمیشہ کی یکجہتی کی شروعات ہے۔ بپتسمہ بُنیادی ساکرامینٹ ہے اور یہ تمام دوسرے ساکرامینٹ کے لئے ضروری ہے۔ یہ ہمیں یسوع مسیح کے ساتھ یکجا کرتا، ہمیں مسیح کی صلیب پر نجات والی موت میں شامل کرتا ہے۔ اِس طرح یہ ہمیں حقیقی گناہ اور ہمارے تمام گناہوں کی قوت سے آزاد کرتا ہے، اور ہمیں اِس قابل کرتا ہے کہ ہم اُن کے ساتھ اُس زندگی میں بڑھیں جو کبھی ختم نہ ہوگی۔ چونکہ بپتسمہ خُدا کے عہد میں شامل ہے تو ہر شخص کو اِسے قبول کرنا چاہیے۔ چھوٹے بچے کے بپتسمہ میں والدین اُس بچے کی طرف سے ایمان کا اقرار کرتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین

RELATED ARTICLES