مسیح میں آپ سب کو سلام قبول ہو۔ آج کے پاک کلام میں ہم آپ سے مسیح کے بارے میں سوال پوچھیں گے۔
یسوع نے کتنے شاگردوں کو چُنا تھا؟
1. 10
2. 17
3. 12
یسوع مسیح نے 12 شاگردوں کو چُنا تھا۔ جس کا ذکر بائبل میں متّی کی انجیل میں ہے۔
متّی 10 باب 1 سے 6 آیت: “پھِر اُس نے اپنے بارہ شاگردوں کو پاس بُلا کر اُن کو ناپاک رُوحوں پر اِختیّار بخشا کہ اُن کو نکالیں اور ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کریں۔ اور بارہ رَسُولوں کے نام یہ ہیں۔ پہلا شمعُون جو پطرس کہلاتا ہے اور اُس کا بھائِی اِندریاس۔ زبدی کا بیٹا یعقُوب اور اُس کا بھائِی یُوحنّا۔ فِلُپّس اور بر تُلمائی۔ توما اور متّی محصُول لینے والا۔ حلفئی اور یہُوداہ اِسکریوتی جِس نے اُسے پکڑوا بھی دِیا۔ اِن بارہ کو یسُوع نے بھیجا اور اُن کو حُکم دے کر کہا۔ غَیر قوموں کی طرف نہ جانا اور سامریوں کے کِسی شہر میں داخل نہ ہونا۔ بلکہ اِسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہُوئی بھیڑوں کے پاس جانا”۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب یوں ہی اپنی زندگیوں میں خوش رہیں۔ آمین!