November 23, 2024

English Spanish اردو Hindi

خُدا نے ہمیں کیوں بنایا؟

خُدا نے آزاد اور بے غرض محبت کی بنا پر ہماری تخلیق کی۔

جب ایک انسان محبت کرتا ہے، اس کا دل چھلکتا ہے۔ وہ اپنی خوشی دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس کی یہ صفت اپنے خالق کی طرف سے آئی ہے۔ اگرچہ خدا ایک پر اسرار ہستی ہے، پھر بھی ہم انسانی طور پر اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور یہ کہہ سکتے ہیں کہ:

اپنی محبت کے “ایک حصّے” کی بنا پر اس نے ہماری تخلیق کی۔ وہ اپنی ازلی خوشی ہمارے ساتھ بانٹنا چاہتا تھا، جو کہ اس کی محبت کی مخلوق ہیں۔ انجیل مقدس ہمیں محبت اور اچھے حسن سلوک کی تعلیم دیتی ہے۔ خُداوند نے ہمیں محبت سے بنایا اور ہمیں محبت کی تعلیم دی تاکہ ہم دُنیا میں محبت کا پیغام پھیلائیں، اور لوگوں کو محبت سے بھری زندگی میں جینا سکھائیں۔ یسوع مسیح نے ہمیں محبت کا پیغام دیا۔ مسیحی ہونے کے ناطے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم خُدا کی محبت کے بارے میں لوگوں کو بتائیں۔ خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے، اور آپ سب اپنی زندگیوں میں خُداوند کے فضل سے خوش رہیں۔ مسیح یسوع کے بابرکت، جلالی اور پاک نام میں آمین!

RELATED ARTICLES