1۔ مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا
اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔
2۔ تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔
تُو مُبارک اور سعادت مند ہوگا۔
3۔ تیری بِیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانِند ہوگی
اور تیری اَولاد تیرے دسترخوان پر زَیتُون کے پَودوں کی مانِند۔
4۔ دیکھو! اَیسی برکت اُسی آدمی کو مِلے گی
جو خُداوند سے ڈرتا ہے۔
5۔ خُداوند صِیُّوؔن میں سے تُجھ کو برکت دے
اور تُو عُمر بھر یروشلؔیِم کی بھلائی دیکھے۔
6۔ بلکہ تُو اپنے بچّوں کے بچّے دیکھے۔
اِسؔرائیل کی سلامتی ہو!
آمین!