November 23, 2024

اردو

زبور 121- خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے

خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے - خُدا میں محفُوظ رہنا - Zaboor 121 - زبور 121

مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔

میری کُمک کہاں سے آئے گی؟

میری کُمک خُداوند سے ہے

جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔

وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔

تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔

دیکھ! اِسرائیؔل کا مُحافِظ

نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔

خُداوند تیرا مُحافِظ ہے

خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔

نہ آفتاب دِن کو تُجھے ضرر پُہنچائے گا

نہ ماہتاب رات کو۔

خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔

وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔

خُداوند تیری آمد و رفت میں

اب سے ہمیشہ تک تیری حِفاظت کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES