December 11, 2024

اردو

زبور 120- دغاباز زبان سے رِہائی

دغاباز زبان سے رِہائی - خُدا کی زبردست قوت - Zaboor 120 - زبور 120

مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کی

اور اُس نے مُجھے جواب دِیا۔

جُھوٹے ہونٹوں اور دغاباز زُبان سے

اَے خُداوند! میری جان کو چُھڑا۔

اَے دغاباز زُبان!

تُجھے کیا دِیا جائے اور تُجھ سے اَور کیا کِیا جائے؟

زبردست کے تیز تِیر۔

جھاؤ کے انگاروں کے ساتھ۔

مُجھ پر افسوس کہ مَیں مسکؔ میں بستا

اور قِیدؔار کے خَیموں میں رہتا ہُوں۔

صُلح کے دُشمن کے ساتھ رہتے ہُوئے

مُجھے بڑی مُدّت ہو گئی۔

مَیں تو صُلح دوست ہُوں

پر جب بولتا ہُوں تو وہ جنگ پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔

آمین!

RELATED ARTICLES