1۔ اَے خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔
ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدِیک ہے۔
لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
2۔ جب میرا مُعیّن وقت آئے گا
تو مَیں راستی سے عدالت کرُوں گا۔
3۔ زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔
مَیں نے اُس کے سُتُونوں کو قائِم کر دِیا ہے (سِلاہ)۔
4۔ مَیں نے مغرُوروں سے کہا غرُور نہ کرو
اور شرِیروں سے کہ سِینگ اُونچا نہ کرو۔
5۔ اپنا سِینگ اُونچا نہ کرو۔
گردن کشی سے بات نہ کرو۔
6۔ کیونکہ سرفرازی نہ تو مشرِق سے نہ مغرِب سے
اور نہ جنُوب سے آتی ہے۔
7۔ بلکہ خُدا ہی عدالت کرنے والا ہے۔
وہ کِسی کو پست کرتا ہے اور کِسی کو سرفرازی بخشتا ہے۔
8۔ کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں پیالہ ہے اور مَے جھاگ والی ہے۔
وہ مِلی ہُوئی شراب سے بھرا ہے اور خُداوند اُسی میں سے اُنڈیلتا ہے۔
بیشک اُس کی تلچھٹ زمِین کے سب شرِیر نچوڑ نچوڑ کر پِئیں گے۔
9۔ لیکن مَیں تو ہمیشہ ذِکر کرتا رہُوں گا۔
مَیں یعقُوبؔ کے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا
10۔ اور مَیں شرِیروں کے سب سِینگ کاٹ ڈالُوں گا۔
لیکن صادِقوں کے سِینگ اُونچے کِئے جائیں گے۔
آمین!